نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Pleased to meet my brother,
His Highness @faisalbinfarhan, FM of Saudi Arabia, on the sidelines of the #OIC CFM emergency session in Jeddah on Palestine today.We discussed the grave humanitarian situation in Gaza, including the ongoing genocide, famine & the urgent need for a… pic.twitter.com/SJjVXRwxba
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 25, 2025
ملاقات میں غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے، مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، تعمیر نو اور پائیدار امن کے اقدامات پر زور دیا گیا۔
فریقین نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جدہ میں ہونے والے او آئی وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں