اسحاق ڈار بنگلادیش کے دورے پر روانہ، 13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بنگلا دیش کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
اسحاق ڈار کی بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، اسحاق ڈار خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلا دیش ہے۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی و عالمی امور بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں