وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

 سعودی سفیر  نے  ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے