حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کمیونٹی کی مختلف شعبوں میں خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔نائب وزیر اعظم مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی محنت و لگن پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں