وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج سے ازبک سفیر کی ملاقات

ریپبلک آف ازبکستان کے سفیر، عالیشر توقتایف نے  وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار، رضا حیات ہراج سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر  نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

معزز سفیر نے وفاقی وزیر کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے دفاعی صنعت کے میدان میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے باہمی مشاورت سے ” دفاعی صنعتی تعاون کا روڈ میپ” تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جس پر اگست 2025 میں تاشقند، ازبکستان میں ہونے والے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے