گرین پاکستان مہم : یو اے ای کے کراچی قونصلیٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز
متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصلیٹ کی تقریب میں قرعہ اندازی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے ہاتھ سے اپنا ہی انعام نکل آیا۔
جشن آزادی پاکستان حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آصفہ بھٹو زرداری کو قرعہ اندازی کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے پرچی نکالی تو ان کے ہاتھ سے اپنے ہی انعام نکل آیا جس پر حال میں قہقہے لگے۔ آصفہ نے اپنے نام کے دبئی کے ریٹرن ہوائی ٹکٹ کی پرچی منسوخ کرکے دوسرے مہمانوں کو موقع دیا۔

متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل امارات کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے مابین 6 دہائیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای کی ترقی میں پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے، دونوں ممالک کی دوستی تاحیات برقرار رہے گی۔

تقریب میں پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے اماراتی وزیر برائے بین المذاہب نہیان بن مبارک کا خصوصی پیغام نشر کیا گیا۔
تقریب میں صحت، تعلیم، کھیل، صحافت، موسمیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنے والوں، ہوابازی اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ اور انتہائی مضبوط تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔قبل ازیں گرین پاکستان مہم میں آصفہ بھٹو اور فریال تالپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے ملک بھر میں درخت لگانے چاہئیں، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنے اور اپنے حصے کا پودہ ضرور لگائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں