گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےآسٹریا کی سفیرانڈریا کی ملاقات

آسٹریا  کی  سفیرانڈریا وکی نے  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات  آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی نے گورنرہاوس میں ملاقات کی،، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور خیبرپختونخوا اور آسٹریا کے مابین دوطرفہ تعاون، کھیلوں کی سرگرمیوں  اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ و ماضی کی صورتحال امن وامان سے متعلق امور بھی زیربحث رہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  گورنر  خیبرپختونخوا  نے کہا شمالی اضلاع سیاحت کیلئے دنیا میں پرکشش مقام رکھتے ہیں،سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، مقامی وسائل کو بروئے کار لاکر مقامی آبادی کو فائدہ پہنچایاجائیگا۔

آسٹریا  کی  سفیرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں اور عزم کو سراہااور مختلف شعبوں میں تعاون اور بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے