وزیر مملکت فہد ہارون کی سعودی سفیر سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم،وزیر مملکت فہد ہارون نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت فہد ہارون نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں  دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات نے پاک سعودیہ گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی توثیق کرنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب قریبی برادرانہ بندھن میں بندھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے