امریکی پروفیسر ڈاکٹر جوہانہ ڈی چتلک کا عبدالولی خان یونیورسٹی کادورہ

امریکی یونیورسٹی ایموری کے سکول آف لاء کی پروفیسر ڈاکٹر جوہانہ ڈی چتلک نے بدھ 21 مئی کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پی ٹی ائی کے رہنما سینیٹر ذیشان خانزادہ خان بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی کارکردگی، تحقیقی منصوبوں، اور تعلیمی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے کہا اس قسم کے دورے بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں اور دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ امریکی پروفیسر ڈاکٹر جوہانہ ڈی چتلک نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف لاء کے طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور تفصیلی لیکچر دیا انہوں نےکمیونیکیشن سکل خصوصا ثالثی (میڈیشن) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ثالثی ایک موثر اور قابلِ قبول طریقہ ہے بدلے کے تصفیے کے لیے، جس سے عدالتوں کا بوجھ کم ہوتا ہے اور تنازعات خوشگوار طور پر حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے ثالثی کی تعلیم اور عملی مہارت حاصل کرنا مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہ پیشہ ورانہ زندگی میں ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی قونصلیٹ کا دورہ

اس موقع پر ڈاکٹر زبیر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف لا نے تین سال پراجیکٹ اے ڈی ار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے امریکی پروفیسر ڈاکٹر جوہانہ ڈی چتلک اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی انہوں نے ایڈمنسٹریشن کے سامنے پودا بھی لگایا اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر عارف ،ڈاکٹر نور جہان ،ڈاکٹر زبیر،ڈاکٹر اشرف علی، ڈاکٹر صمد، ڈاکٹر شائستہ موجود تھے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے