پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی قونصلیٹ کا دورہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں قائم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے انہیں ویزا سینٹر میں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات اور تیز رفتار و شفاف سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔

شاہد آفریدی نے ویزا سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت شاندار انتظامات ہیں۔ جہاںایک ہی دن میں صرف 10 سے 15 منٹ میں ویزے سے متعلقہ تمام کام مکمل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ صرف مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ویزا سینٹرہے بلکہ پاکستانیوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے والامرکز بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم کے بغیر قیامِ پاکستان ممکن نہیں تھا: جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز
شاہد آفریدی نے کہا کہ دبئی کے صدرشخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم جس انداز سے پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر قونصل جنرل یواے ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی اور شاہد آفریدی تحائف کا بھی تبادلہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں