دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سینئرسفارتکار شفقت علی خان نئےترجمان دفتر خارجہ مقرر

رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔ اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے