صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ملاقات
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور پر بات چیت کی اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر غور کیا۔
چینی سفیر نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا اور چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ چینی سفیر نے صدر زرداری کے لیے چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد کا کارڈ بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کا سعودی وفد سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پراظہار تشویش
چینی سفیر نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ صدر آصف علی زرداری جلد چین کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں