نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سفیر متحدہ عرب امارات حماد عبید ابراہیم الزابی کی ملاقات
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سفیر متحدہ عرب امارات حماد عبید ابراہیم الزابی کے درمیان ملاقات میں پاک امارات کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم
اس دوران پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے انسانی وسائل میں اضافہ اور ویزا کے عمل کو ہموار بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، جس سے ویزا کی کارروائی میں تاخیر کم ہو گی اور عمل مزید تیز ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں