اگلے سال ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کیلئے ایتھوپیا کا سفارتخانہ اور TDAP پارٹنر ہونگے
ایتھوپیا کے پاکستان میں سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے اگلے سال ادیس ابابا(ایتھوپیا) میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ معاہدہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ اور TDAP کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔

اس موقع پر TDAP کے سیکرٹری شہریار تاج، TDAP کے ڈائریکٹر عبدالکریم میمن اور کراچی میں ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب بھی موجود تھے۔
سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے اس معاہدے کی سفارتی اہمیت، صاف توانائی کے وسائل، ہنر مند لیبر اور سرمایہ کاری کے حامی اصلاحات سمیت ایتھوپیا کے اسٹریٹجک فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایتھوپیا کی بڑھتی ہوئی معیشت میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

ملاقات میں زبیر موتی والانے زراعت، فارماسیوٹیکل اور تعمیراتی مواد جیسے شعبوں میں ملک کی طاقتوں پر زور دیتے ہوئے ُلک افریقہ اور انگیج افریقہ پالیسی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ایتھوپیا کو دوطرفہ تجارت کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔نمائش کا مقصد تجارتی تعلقات کو گہرا کرنا اور دونوں ممالک میں کاروبار کے لیے نئے مواقع کو کھولنا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں