وفاقی حکومت نےپراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، یکم جولائی 2023 سےسالانہ شرح منافع 13.97 فیصد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے پراویڈنٹ فنڈز پر منافع کی سالانہ شرح 14.22 فیصد مقرر تھی ۔جی پی فنڈ اورسی پی فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کم منافع ملے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے