کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپےکا مزید بوجھ ڈالنےکی تیاری
اسلام آباد: کے الیکٹرک نے بجلی 51 پیسے مزید مہنگی کرکے صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نےاگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو دی ہے۔
درخواست من وعن منظور ہوئی تو کےالیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بوجھ پڑےگا۔کے الیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔کے الیکٹرک کی جولائی کی ایڈجسسٹمنٹ پرنیپرا کا فیصلہ ابھی آنا ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں