بجلی صارفین کو ایک ماہ کیلئے معمولی ریلیف ملنے کا امکان

بجلی کے بھاری بلوں کا بوجھ سہتے عوام کو معمولی سا ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے ایک ماہ کے لئے بجلی 57 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔
نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر فیصلہ کرے گی ۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے