قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی ، اطلاق آج سے ہو گا
وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع15.36فیصد سے 14.16مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے14.16فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52سے 12.72فیصد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں