کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی
کے الیکٹرک نے کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری پکڑ لی ہے اور بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے ، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا ، نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا ، کے الیکٹرک نے جولائی کیلئے تین روپے نو پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا ، جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی ، جولائی کے ایف سی اے کا صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں