ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26کروڑ ڈالرکم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے