کاروبار میں مدد کے لئے آغا خان فائونڈیشن اور کے ایف ڈبلیو میں معاہدہ
آغا خان فائونڈیشن اور کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر پاکستان میں کاروباری ثقافت کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
اسٹارٹ اپ پاکستان کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ پراجیکٹ10 ملین یورو مالیت کا ایک اقدام ہے جسے جرمن حکومت کے ایف ڈبلیو کے ذریعے پاکستان میں شروع کر رہی ہے ،اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں اور کاروبار کرنے والی خواتین کی مدد کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اگلے پانچ سال میں تعلیم، صحت ٹیکنالوجی، پائیدار سیاحت اور گرین بلڈنگ جیسے متنوع شعبوں میں اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ایسے کاروباروں کو ترجیح دی جائے گی جو ڈیجیٹلائزیشن اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کا مقصد پری ریونیو اور پوسٹ ریونیو اسٹارٹ اپس کے ذریعے 2,500 سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کرنا اور 1,500 کاروباری افراد کی مدد کرنا ہے جن میں سے 50 فیصد حصہ خواتین کے لئے مختص ہوگا۔
کے ایف ڈبلیو مشن نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا ۔ وفد میں مسٹر سٹیفن اوپٹز – ممبر مینجمنٹ کمیٹی، ڈاکٹر بیانکا کلوزن – ڈائریکٹر افغانستان، پاکستان، عراق کلسٹر اور مسٹر سیباسٹین جیکوبی – ڈائریکٹر کے ایف ڈبلیو پاکستان شامل تھے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں