کابینہ کمیٹی اجلاس :تیل گیس کے شعبہ میں5ارب ڈالرسرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے لگی
تیل وگیس کے شعبے میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے لگی،کابینہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کی مشترکہ مفادات کونسل فیصلے پرعمل روکنے کیلئے تجاویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو15روز میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
کابینہ کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ اور تیل وگیس پیداواری کمپنیوں کے مسائل پر بحث کی گئی۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ 35فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کا فیصلہ ری رائٹ نہیں کیا جائے گا۔

کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کی مشترکہ مفادات کونسل فیصلے پرعمل روکنے کیلئے تجاویز مسترد کردیں۔کابینہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو15روز میں فریم تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کو ایکنک کیلئے فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین پیپکا علی تمیمی نے فریم ورک مشاورت سے تیار کرنے کی سفارش کی جبکہ دیگر کمپنیوں نے فیصلے پر جلدعملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں