آپٹما انتخابات میں گوہر اعجاز گروپ کی مسلسل 16 ویں فتح

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں سال کلین سویپ کرلیا۔

الیکشن میں 24 ممبران اپٹما کمیٹی بلامقابلہ منتخب ہوئے، گوہر اعجاز سمیت 14 ممبران نارتھ زون سے منتخب ہوئے جبکہ 10 ممبران ساؤتھ زون سے منتخب ہوئے، نومنتخب ممبران میں سے چیئرمین اور دیگر عہدے داران کا انتخاب ہو گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نے کہا کہ اس کامیابی و اعتماد پر سب دوستوں کا شکر گزار ہوں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کا ٹیر ف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے