ٹرک اوربس کے پارٹس بنانیوالی کمپنی کا پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان
لاہور میں ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹریکٹر کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔کمپنی کے مطابق فیصلہ کیا ہے پیدواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرجلد معاملہ حل کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں