چین، سعودی عرب اور دبئی کا مثبت ردعمل ، آئی ایم ایف کواعتماد میں لیں گے:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی لیکن ہم پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دےگا۔کمرشل بینکوں سےفنڈز کی فراہمی کیلئے مثبت بات چیت ہوئی اور بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکے ذریعے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیں گے۔
سینیٹر محمد اورنگ زیب نے کہا پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔ایس بی اےکے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا اور اب بھی ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہاسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا اور پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دےگا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کیلئے حکومت پرعزم ہے، تاجروں سے ٹیکس لےکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے