ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 اگست تک 14.66 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2.22 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک حکام مے مطابق ان کے اپنے ذخائر 1.92 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.29 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.375 ارب ڈالر رہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں