پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 151,227 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا، جسے سرمایہ کاروں کی کمائیوں کے حوالے سے توقعات، روپے کی قدر میں استحکام اور مقامی و غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری نے تقویت بخشی ۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔دوپہر 1:05 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 151,227.48 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 1,456.74 پوائنٹس یعنی 0.97 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔ بڑے انڈیکس اسٹاکس جیسے پی آر ایل، اے آر ایل، حبکو، میزان بینک، نیشنل بینک اور بینک آف پنجاب سبز زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑی پیش رفت میں موڈیز ریٹنگز نے الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی ڈپازٹ ریٹنگز کو Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے