پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 47 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 703 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 232 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 47 ہزار 346 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں