حکومت نے امریکی ٹیرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید کردی
وفاقی حکومت نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید کردی۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق قومی اسمبلی میں جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان پرٹیرف 29 فیصد سےکم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔
جام کمال نے بتایا کہ ٹیرف میں کمی کے بعد امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
بعد ازاںسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکرٹری خزانہ کو بھی ایوان میں طلب کرلیا۔ سپیکر نےفنانس کمیٹی کے چیئرمین کوبھی سیکرٹری اورگورنر سٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر سٹیٹ بینک کوبھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔
واضح رہے کچھ دنوں سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد پاکستانی تجارت کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں