چینی بحران کی وجہ سکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے:کوآرڈینیٹر وزیراعظم
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے چینی بحران کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمت 173 سے 185 روپے فی کلو تک ہے اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے چینی کی قیمت نیچی آئی۔ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ہے، قیمتوں سے متعلق سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جب کہ منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹررانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ چینی کا سکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی فصل کم ہوئی جس سے چینی کا شارٹ فال ہوا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو گرفتار کیا جائے گا، حکومت کی مکمل تیاری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائیگا، سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنا پر امن احتجاج نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں