مانیٹرنگ جاری،چینی کی قیمتیں ایک دو روز میں نیچے آجائیں گی: رانا احسان افضل

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہےکہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی سختی سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور امید ہے کہ ایک دو روز میں چینی کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا چینی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایکسپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے تو اس میں یہ چیز سمجھنا ضروری ہے کہ چینی کے پچھلے سیزن میں پروڈکشن 6.8 ملین ٹن کے قریب تھی، جو کہ کافی تھی مقامی استعمال کے لیے اور آپ کے پاس ایک بڑا سرپلس تھا جس کی بنیاد پر ایکسپورٹ کی اجازت تھی۔

رانا احسان افضل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس بار چینی کی پروڈکشن 5.8 ملین ٹن رہی جو کہ پروجیکشن سے ایک ملین ٹن کم تھی جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

رانا احسان افضل نے بتایا کہ جب وزیراعظم کو معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر چینی کی ایکسپورٹ کو روکنے کا کہا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ جب چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تو اس وقت اضافی چینی موجود تھی جس کے بعد 5 لاکھ ٹن اضافی بفر رکھنے کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے ایک پوری رپورٹ تیار کر کے پیش کریں گے تاکہ یہ ایشو دوبارہ نہ کھڑا ہو۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا چینی قیمتوں کی مانیٹرنگ ہورہی ہے، ڈی سیز اور مقامی انتظامیہ کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں، ایک آدھ دن میں چینی کی قیمتیں کنٹرول میں آجائیں گی، امید ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی کی قیمتوں پر عمل درآمد ہو گا اور اس کی سپلائی بھی معمول پر آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے