15روزمیں دوسری بار پٹرول اور ڈیزل مہنگا،فی لٹر پٹرول 272 اور ڈیزل 284 روپے سے تجاوز کر گیا

  وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے ابتدائی15 روز میں ہی دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کی رات  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو نئے مالی سال کے آغاز پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے