پاکستان اور روس نےسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دئیے
پاکستان اور روس نے کراچی میں واقع پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دئیے۔
یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا جہاں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، معاہدہ پاکستان سٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں