سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی تیزی برقرار ہے۔ یکم جولائی کو مالی سال کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

آج بدھ کو مالی سال کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے اور کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں اب تک1850 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا اور انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے