وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں