آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت تجارت کو  5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام  نے امپورٹ پالیسی پر  بریفنگ دی اور بتایا کہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت ہو گی اور  5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

وزارت تجارت حکام کا کہنا تھاکہ انفرادی یا کمرشل استعمال کیلیے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ مالی سال 2027 سے ہر  سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی اور  بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر  اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے