حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر اجلاس طلب کیا جس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام پر بریفنگ دی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی منظوری دی جس میں ذخیرہ اندوزوں،مصنوعی اضافہ،کارٹلائزیشن کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں