ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی: وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایف بی آر کی جانب سے گرفتاری سے متعلق وضاحت کردی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی جس کا فیصلہ ایف بی آر ممبر بورڈ کی 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ انکوائری کے مرحلے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار پہلے ہی حاصل تھا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ کےلیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں