امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

 امریکا چین تجارتی معاہدےکی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 2 ماہ بعد 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کرگیا ہے جب کہ  امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی66 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس بیان نے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں میں توانائی کی طلب کے امکانات کے حوالے سے امیدوں کو تقویت دی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے