آئی ایم ایف کا صوبوں کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ، بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ فی الحال کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں، آئی ایم ایف کو ڈیٹا فراہم کردیاگیا اور اس متعلق سوالات کے جوابات دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے معاشی بحالی کیلئے مختلف شعبوں میں ٹیکس رعایتیں مانگی ہیں تاہم آئی ایم ایف ٹیکس رعایت پرڈیٹا اورحکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کسی ٹیکس رعایت کو ابھی مسترد نہیں کیا، ریئل اسٹیٹ شعبے کیلئے رعایتوں پر ابھی آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب بڑھ گئی

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکریں جس پر پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اس سال مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صوبوں کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور صوبوں کی آمدن بڑھانے کی شرط رکھی ہے جبکہ زرعی انکم ٹیکس وصولی کیلئے تمام اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے