حکومتِ سندھ کا چینی تعاون سے ٹرک اسمبلنگ لائن قائم کرنےکا اعلان

حکومت سندھ نے چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

چین کے شہر بوزھو میں سپر منی ٹرک کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو جہاز دینے والی کمپنی کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے،گورنر سندھ

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منی ٹرک پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، جو پاکستان میں صنعتی ترقی، مقامی پرزہ سازی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سندھ بھر میں جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے مختلف کاروباری گروپس اور افراد کو فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے