روس میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کو قانونی حیثیت دے دی گئی

روس میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کو قانوی حیثیت دے دی گئی، رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس حوالہ سے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔ روس میں قانونی معلومات کے سرکاری پورٹل پر جاری کی جانے والی دستاویز کے مطابق نئے قانون نے ڈیجیٹل کرنسی مائننگ، مائننگ پولز، اور مائننگ کے بنیادی ڈھانچے کے آپریٹرز سمیت کئی کلیدی تصورات متعارف کرائے ہیں، اور کرپٹو مائننگ مارکیٹ کے شرکا کے حقوق اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی ہے۔
نئے قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف قانونی اداروں اور حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ انفرادی کاروباری افراد کو کریپٹو کرنسی کی مائننگ کی اجازت ہوگی۔ تاہم، انفرادی طور پر کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے رجسٹریشن کے بغیر مائننگ کرسکتے ہیں جس کے لئے شرط یہ ہے کہ ان کی بجلی کی کھپت حکومت کی مقرر کردہ حدود میں رہے۔
نئے قانون میں ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کی بجائے کرپٹوکرنسی کی مائننگ کو آمدن کے حصے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ نئے روسی قانون میں روسی بلاک چین پلیٹ فارمزپرغیر ملکی ڈیجیٹل مالیاتی اثاثوں کی تجارت کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تاہم، بینک آف روس کے پاس بعض اثاثوں پرپابندی لگانے کا اختیار برقرار ہے گا جو اس صورت میں ہو گا کہ وہ ملک کے مالی استحکام کے لیے خطرہ سمجھے جائیں۔
اس قانون میں کرپٹو کرنسیوں کی تشہیر اور لامحدود تعداد میں لوگوں کو ان کی پیشکش پر پابندی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، قانون بعض علاقوں یا مخصوص خطوں میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی عائد کرنے کا امکان فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے