چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کی ذمہ داریاں بھی مل گئی

حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمہ داریاں سونپ دیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے اور وہ تین ماہ یا مستقل طور پر یہ اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آرکو سیکرٹری ریونیوکی ذمہ داریاں دینا ناگزیر تھا اور سابق چیئرمین امجد زبیر کے پاس بھی بطور چیئرمین ایف بی آر سیکرٹری ریونیوکاچارج تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے