درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72فیصد تک کمی
اسلام آباد: حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سوئی سدرن کے لیے بھی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جو 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہے۔ نئی قیمت 12.55ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہوگی۔ یہ قیمتیں دسمبر کے مہینے کے لیے نافذ ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں