مہنگی آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدوں میں پیش رفت ،پاک جین پاور پلانٹ کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں مہنگی آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدوں پر نظرثانی کا عمل جاری ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، ایک اور نجی بجلی گھر کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پاک جین پاور پلانٹ کے ساتھ 365 میگاواٹ صلاحیت والے بجلی خریداری کے معاہدے کو ختم کیا جائے گا۔ یہ پاور پلانٹ 1994 کی پاور پالیسی کے تحت لگایا گیا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے سے اربوں روپے کی بچت کی توقع ہے۔ وفاقی حکومت مختلف آئی پی پیز کے ساتھ جاری معاہدوں پر نظرثانی کرنے کے عمل میں ہے، جس کا مقصد بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا اور توانائی کے شعبے کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں پانچ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر دیے تھے، اور رواں ماہ بگاس پر چلنے والے آٹھ پاور پلانٹس کے معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں