سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2658ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 687روپے گھٹ کر 237482روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے کےدوران زرمبادلہ کےسرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے