حکومت نئےچیئرمین ایف بی آر کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہ کرسکی

 چیئرمین  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اب تک نئے چیئرمین کے لیے کوئی نام فائنل نہ کرسکی۔

حکومت نئےچیئرمین کی تعیناتی کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی، وزیراعظم نجی شعبے کے متعدد افراد سے ملاقاتیں کرچکے ہیں مگرنجی شعبے سے چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرکو  ایف بی آر چیئرمین تعینات کرناچاہتے ہیں مگر  پی اے ایس افسر کو تعینات کرنے پر  ایف بی آر  افسران مزاحمت کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم کو ایف بی آر سروس کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔ 

دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کا نوٹس لیا اور قائمہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے اصل حقائق جاننا چاہتی ہے۔  

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے