پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 10 ہزار 804 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں