پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ،ایک لاکھ کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، مارکیٹ میں کروڑوں کے شیئرز کی فروخت ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 540 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد 28 نومبر کا دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں گولڈن ڈے بن گیا۔نومبر اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ ساز مہینہ ثابت ہوا ، معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے بعد سرمایہ کار بڑی سرمایہ کر رہے ہیں۔

لاکھوں کے جعلی نوٹ پائے جانے پر نیشنل بینک کی برانچ سیل

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے