سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4100 روپے گھٹ کر 274300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3515 روپے گھٹ کر 235168 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کی کمی سے 2631 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی،سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کم ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں